ریلوے دکانوں کی نیلامی میں کرپشن، ڈی ایس ملتان کا نوٹس

ریلوے دکانوں کی نیلامی میں کرپشن، ڈی ایس ملتان کا نوٹس

گگو منڈی (نامہ نگار)ریلوے دکانوں کی آکشن میں مبینہ کرپشن کی خبروں پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے ملتان نے ۔۔

نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گگو منڈی اور دیگر شہروں میں ریلوے کی دکانوں کی لیز ختم ہونے کے بعد مبینہ طور پر آئی او ڈبلیو، کلرک وسیم اور پراپرٹی اینڈ لینڈ برانچ کے ملازمین نے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوپن بولی کے بجائے من پسند افراد کو دکانیں الاٹ کر دیں۔ذرائع کے مطابق بھاری نذرانے کے عوض دکانیں دی گئیں، جبکہ بولی کی مناسب تشہیر کی گئی نہ کسی قومی اخبار میں اشتہار دیا گیا اور نہ ہی متعلقہ سٹیشن پر نیلامی کی اطلاع کا بینر آویزاں کیا گیا۔ریلوے کو اس عمل سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ جب اس کرپشن کی خبریں قومی اخبارات میں منظر عام پر آئیں تو ڈی ایس ریلوے ملتان شیخ ذوالفقار نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کے لیے ڈی این تھری محمد آصف کو ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائے جانے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں