ڈی پی او وہاڑی کی کھلی کچہری، درخواستوں پر فوری احکامات
وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کی زیر صدارت کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے انٹر ڈسٹرکٹ ویڈیو لنک سسٹم کے ذریعے شرکت کی۔ شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی 20مختلف درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے گئے ۔ڈی پی او محمد افضل نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل جاننا اور ان کا فوری حل یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو عوام کی خدمت کے لیے ہر سطح پر متحرک رکھا جا رہا ہے ۔دریں اثنا وہاڑی پولیس اورمقامی سکول کے مابین شہداء پولیس اور ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔