بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونے چاہیے ،رضوان عالم

بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں  پر ہونے چاہیے ،رضوان عالم

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )بلدیاتی انتخابات سیاسی بنیادوں پر ہونے چاہیے ،نو مئی کے مرتکب افراد کو عدالتی ٹرائل میں جرمثابت ہونے پر سزا ہوئی ،کسان ، مزدوروں اور غریب عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لے گی ،جہانگیر ترین کی پارٹی میں آمد سے خوشی ہوگی ،جشن آزادی بھرپور انداز میں منائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار خواجہ رضوان عالم سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب نے جنرل سیکرٹری ملتان ملک عاشق حسین جوئیہ کے ہمراہ ضلعی صدر امداد اﷲ عباسی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں