ربیع الاوّل میں روزانہ محافل نعت کا اہتمام کیا جائیگا، انوررامے

ربیع الاوّل میں روزانہ محافل نعت کا اہتمام کیا جائیگا، انوررامے

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)انجمن بزم غلامان گنج شکر وہاڑی کے چیئرمین حاجی انور رامے نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاوّل عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،روزانہ کی بیناد پر محافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ربیع الاوأل شریف کے شیڈول اور محافل بارے مشاورتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کے مہینہ کو عقیدت و احترام سے منایا جائے ئے گا۔اس موقع پرسرپرست اعلیٰ ملک محمد سرور،صدرنعیم خالدنظامی،سینئر نائب صدورمیاں محمد اختر نظامی،چودھری محمد اشفاق، چودھری سلطان نظامی،محمداقبال نظامی، نائب صدور مبین رسول طور نظامی،مظہر فرید نظامی،محمود نظامی ،جنرل سیکرٹری شیخ عمران مانی،فنانس سیکرٹری عصیم نظامی،سیکرٹری اطلاعات ونشریات راجہ محمد ریاض نظامی اور ممبران غلامان گنج شکر نے شرکت کی۔آخر میں ختم خواجگان پڑھا گیا ، دعا کی گئی اور عوام میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں