ملتان ایئرپورٹ پر نوسر باز گرفتار، مقدمہ درج

ملتان ایئرپورٹ پر  نوسر باز گرفتار، مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس نے نوسر باز ملزم اسحاق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ انسپکٹر سرفراز نے بتایا کہ ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز سے بیرون ملک جانے کے لئے ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں اے ایس ایف نے اس کی جانچ پڑتال کی۔

چیکنگ کے دوران ملزم کے پاس جعلی ٹکٹ اور ویزہ برآمد ہوئے ۔ اسحاق نوسربازی کر کے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا جسے فوری گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں