ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی مہم شروع

ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ آگاہی مہم شروع

ملتان (کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ہیلمٹ آگاہی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے عید گاہ چوک پر موٹرسائیکل سواروں میں سیفٹی ہیلمٹ تقسیم کئے ۔

 مقامی کمپنی کے تعاون سے ہیلمٹ ان موٹرسائیکل سواروں کو بطور انعام دیئے گئے جو سائیڈ ویو مررز اور ڈرائیونگ لائسنس کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ کررہے تھے ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید بھی ٹریفک سٹاف کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے موٹرسائیکل سواروں کو دوران ڈرائیونگ ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز اور دیگر روڈ سیفٹی قوانین کی پاسداری کا پیغام پہنچایا۔ دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی طرف سے 14 اگست کا ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ملتان شہر کے اہم مقامات، پارکوں، بازاروں اور چوکوں پر سپیشل ڈیوٹی لگائی گئی ہے ۔ جو کہ شہر بھر میں ٹریفک کو کنٹرول کرے گی تاکہ کسی قسم کے ٹریفک پرابلم سے محفوط رہا جا سکے ۔ ٹریفک سٹاف شہر میں پارکنگ انتظامات کے حوالہ سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے گا تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے ۔ اینٹی ون ویلنگ سکواڈ ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھے گا ۔اس سلسلہ میں شہر کے تمام فلائی اوور ز پر اینٹی ون ویلنگ سکواڈ کے علاوہ مزید اضافی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں