لڑائی کے دوران فائرنگ، ایک شخص زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) نواحی علاقے 137/16 ایل میں لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے قاسم ولد عبدالرؤف زخمی ہوگیا۔۔۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی اور فریقین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔