ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی ہدایت پر ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے عمل کی نگرانی جاری ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفی سیہڑ نے یونین کونسل کالونی نمبر 4کا دورہ کیا اور قلی بازار، جنازہ گاہ اور فضل پارک کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہری و دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنانا اولین ترجیح ہے ۔