ملزموں نے دولڑکیاں اغوا کرلیں ، مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اغوا کے دو مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ قطب پور پولیس کو شہری محمد اکرم نے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی گھر سے کوٹھی پر کام کرنے گئی، مگر واپس نہ لوٹی۔ تلاش کے دوران معلوم ہوا کہ چند افراد اس کی بیٹی کو اغوا کر کے کار میں بٹھا کر فرار ہوگئے ۔