ڈپٹی کمشنر کا ریونیو ٹیم کو ٹارگٹس مکمل کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کا ریونیو ٹیم کو ٹارگٹس مکمل کرنے کا حکم

پلس پراجیکٹ پائلٹ پروگرام ، کوتاہی برداشت نہیں : ڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیر صدارت سرکاری وصولیوں اور پلس پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران اور اے ڈی ایل آرز نے شرکت کی۔ پنجاب پلس پراجیکٹ کے فوکل پرسن نے پلس کارکردگی پر بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے ریونیو ٹیم کو ٹارگٹس مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ پلس پراجیکٹ حکومت کا پائلٹ پروگرام ہے ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سروے ، ونڈا جات کی تعداد بڑھانے ، نمبرداروں کو انگیج کرنے اور کمیونٹی سیشنز کے انعقاد کا بھی ٹاسک دیا گیا۔ پٹواریوں کو جی آئی ایس میپنگ سروے ٹیموں کو درست معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی سی نے واضح کیا کہ کسی پٹواری یا ریونیو افسر نے غیر قانونی انتقال یا فرد جاری کی تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آڈٹ پیروں پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔ زرعی انکم ٹیکس اور لینڈ بیسڈ ریکوری ٹارگٹس ہر صورت پورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جوڈیشل کیسز جلد نمٹانے اور پینڈنگ کیسز سات دن میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ایک سال سے زائد زیر التواء کیس کسی افسر کے اکاؤنٹ میں نہیں ہونا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں