بیوہ و مطلقہ خواتین کیلئے جانور حاصل کرنے کی تاریخ میں توسیع
وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کے لیے اہم اطلاع ہے کہ گائے یا بھینس حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کو 25 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔۔۔
سکیم کے تحت خواتین کو دودھ دینے والے جانور فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہو سکیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق درخواست دینے کی سہولت آن لائن دستیاب ہے اور بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین متعلقہ لنک سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپلائی کر سکتی ہیں۔