ضلعی سطح پر رجسٹریشن سسٹم کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

ضلعی سطح پر رجسٹریشن سسٹم کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں ضلعی سطح پر رجسٹریشن سسٹم کی کارکردگی، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے اجلاس میں شرکاء کو ہدایت کی کہ فلاح و بہبود کے پیش نظر تمام رجسٹریشن سروسز بروقت، مؤثر اور شفاف انداز میں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اور رجسٹریشن کے ہر عمل کو آسان اور عوام دوست بنایا جائے ۔اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنے شعبوں میں جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں