چوری ،ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،لاکھوں کا نقصان
صدقی کا موبائل،احمد کی موٹرسائیکل خرم کا بیگ نامعلوم چور لے اڑے
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے نتیجے میں شہری قیمتی سامان، نقدی اور موبائل فون سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے سے خرم کا بیگ چوری کرلیا گیا جس میں قیمتی سامان موجود تھا، جبکہ اسی تھانے کی حدود سے صدیق کا موبائل فون نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے ۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں احمد کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔اسی طرح تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں احمد کا موبائل فون چوری کیا گیا۔ دہلی گیٹ کے علاقے میں صدیق اور عباس کے موبائل فون نامعلوم چور لے اڑے ۔ تھانہ لوہار گیٹ کے علاقے میں شاہد اور بلال کے موبائل فون بھی چوری کرلئے گئے ۔تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے شاہد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، جبکہ اسی تھانے کی حدود سے مجید کا موبائل فون بھی چوری کرلیا گیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں بلاول کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔ تھانہ قطب پور کے علاقے میں رشید کا موبائل فون اٹھا لیا گیا، جبکہ گلگشت کے علاقے میں رشید کی بکریاں چوری کرلی گئیں۔اسی دوران تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سبطین کے دو موبائل فون نامعلوم ملزم لے گئے۔