وکیل کا قتل، قانونی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں،ڈسٹرکٹ بار

وکیل کا قتل، قانونی لڑائی لڑنا چاہتے ہیں،ڈسٹرکٹ بار

قتل میں ملوث پولیس افسر کیخلاف دہشتگردی دفعات کا مقدمہ قائم کیا جائے

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی کے قتل کے سلسلہ میں احتجاجی اجلاس و ریلی سے صدر ملک جاوید علی ڈوگر،جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد،چودھری سعید احمد، سید بدر رضا گیلانی، سیدہ بشریٰ نقوی، محمد افضل جٹ ،ملک جلال آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس کو ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کا قتل ہضم نہیں کرنے دیں گے حکومت اور پولیس مقتول کو لا وارث نہ سمجھے پاکستان کے کروڑوں وکلاء ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے وارث ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل کرنے والے پولیس آفیسرز کے خلاف مقدمہ میں 7ATAشامل کی جائے اور مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان میں چلا یا جائے ہم قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں ۔ہم پر امن لوگ ہیں کل پنجاب بار کونسل کا جنرل اجلاس ہے اس میں جو بھی فیصلے کئے گئے ۔ان پر من و عن عمل کریں گے گرفتاریوں کی نوبت آئی تو ہم جیلیں بھر دیں گے ہم ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں