شہر میں مختلف حادثات، 10افراد زخمی ہسپتال منتقل

شہر میں مختلف حادثات، 10افراد زخمی ہسپتال منتقل

رکشہ الٹنے اور ٹریکٹر ٹرالی ٹکر سے متعدد افراد زخمی ہوئے ،ہسپتال منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے جنہیں چار افراد سمیت نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی جلالپور کے علاقے میں ایک آٹو رکشہ کا ٹائر اچانک پھٹنے سے الٹ گیا، جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار رفیق احمد، لال مائی، شازیہ بی بی، سونیا، بسمہ، آیاں، تسلیم بی بی اور ایک نامعلوم چار سالہ بچہ زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں تسلیم بی بی اور چار سالہ بچہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فری کر دیا گیا۔اسی دوران تھانہ راجہ رام کے علاقے بستی داد کے قریب 14 سالہ سانول روڑ کراس کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا اور زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے اسے فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ٹو ہسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں