چھوٹے تاجروں کو بھاری جرمانے ناقابل فہم،فہد اسحاق

چھوٹے تاجروں کو بھاری جرمانے ناقابل فہم،فہد اسحاق

دکانوں کا کوڑا باہر پھینکنے پر بھاری جرمانے عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں پر صفائی ٹیکس کے نام پر صرف ایک ہزار روپے کی وصولی کے ساتھ ساتھ دکانوں کا کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔صدر نے کہا کہ حکومت قانون تو بنا دیتی ہے مگر چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کو سہولیات کی فراہمی ناپید ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ مارکیٹس اور بازاروں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاجر پہلے ہی مختلف ٹیکس دیتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انہیں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں کی جاتی۔ اب صفائی ٹیکس کے علاوہ کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے پر بھی جرمانہ عائد کرنا مکمل ناانصافی ہے ، جسے تاجر برادری کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔فہد اسحاق سانگی نے صوبائی حکومت پنجاب اور ملتان انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور چھوٹے تاجروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے مناسب اقدامات کریں، تاکہ بازاروں میں کاروبار متاثر نہ ہو اور تاجروں کی سہولت یقینی بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں