عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ہدف :اصغر اقبال

 عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول  فراہم کرنا اولین ہدف :اصغر اقبال

کہروڑ پکا(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے موضع عین واہن میں مریم نواز ہیلتھ کلینک اور موضع نصیر دی واہن میں ستھرا پنجاب پروجیکٹ کا معائنہ کیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اور سینی ٹیشن کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا نظام مرتب کیا گیا ہے ۔ عوام کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ہدف ہے ۔ بعد ازاں حاصل والا کے پیٹرول پمپس میں پیمانے اور ریٹ چیک کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ شہریوں کو درست سہولیات میسر آئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں