پیرا فورس کا قصبہ بصیرہ آپریشن ، تجاوزات کا خاتمہ

 پیرا فورس کا قصبہ بصیرہ آپریشن ، تجاوزات کا خاتمہ

اہل علاقہ اور تاجر برادری نے پیرا فورس کو تعاون کی یقین دہانی کرائی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر پیرا فورس کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری ہیں پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل مظفر گڑھ کے قصبہ بصیرہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ریڑھی بانوں نے آر ایچ سی بصیرہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول بصیرہ کی ملحقہ دیوار کے ساتھ ناجائز تجاوزات کر رکھی تھیں ۔پیرا فورس نے کلیئر کروایا ۔ مزید بصیرہ روڈ کے دونوں اطراف سے دکانداروں نے بھی کافی حد تک تجاوزات بڑھا رکھی تھیں جنکو اپنی مدد آپ کے تحت ہٹوایا گیا اور روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔قصبہ بصیرہ کے اہل علاقہ اور تاجر برادری نے پیرا فورس کی کارروائی کو سراہا اوراپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ایس ڈی ای او پیرا حافظ خورشید ملک نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایات کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں