ڈی پی او کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

 ڈی پی او کی کھلی کچہری  شہریوں کے مسائل سنے

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر عوامی شکایات اور۔۔۔

 مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی پی او آفس میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے ۔شکایات سیل میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور متعدد معاملات پر موقع پر فوری اور میرٹ پر کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ اس دوران مقدمات کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری، ٹریفک مسائل، زمین کی تقسیم اور دیگر نوعیت کی مجموعی طور پر 46درخواستیں موصول ہوئیں، جن پر متعلقہ افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایت دی گئی۔اس دوران ڈی پی او نے زیر تعمیر انویسٹی گیشن بلاک اور ڈی پی او آفس کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار اور تکمیل کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں