پولیو مہم کا افتتاح‘100فیصدٹارگٹ حاصل کرنے کاحکم
2300ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے چار روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ریسورس سینٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور فنگر مارکنگ کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 15تا 18دسمبر 2025تک جاری رہے گی، جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 6لاکھ 41 ہزار 220بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم میں 2300ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیں گی، جبکہ بس سٹینڈز اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو ٹیموں کو محنت، لگن اور جذبے سے کام کرنے اور 100فیصد ٹارگٹ حاصل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔