طالبات کیلئے فری وائی فائی کی سہولت
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب کے کالجز میں طالبات کے لیے فری وائی فائی کی سہولت فراہم کردی گئی ۔۔
بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے گرلز کالجز میں فری وائی فائی سروس متعارف کرائی ہے جس سے طالبات کو تعلیمی مواد تک آسان رسائی، آن لائن تحقیق اور تعلیمی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔یہ اقدام جدید تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔