جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا آغاز
پنجاب بھر میں امتحانات مارچ 2026میں، فوکل پرسنز کی نامزدگی لازمی
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن، کری کیولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت جماعت ہشتم کا امتحان سالانہ بنیادوں پر ایک معیاری اسیسمنٹ فریم ورک کے تحت منعقد کیا جائے گا، تاکہ تعلیمی نتائج میں یکسانیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے ۔جماعت ہشتم کے امتحانات مارچ 2026کے پہلے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے ۔ امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی، بہتر رابطہ کاری اور بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع میں فوکل پرسنز کی نامزدگی ضروری قرار دی گئی ہے ۔مراسلے کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو افسر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں ایک ڈسٹرکٹ فوکل پرسن (ڈی ای او) اور ایک ڈسٹرکٹ فیسلیٹیٹر/رجسٹرار (ڈیپارٹمنٹل امتحان) نامزد کریں۔ ترجیح ایسے افسروں کو دی جائے گی جو امتحانی نظام اور انتظامی امور کا تجربہ رکھتے ہوں۔نامزد افسروں کی مکمل تفصیلات، جن میں نام، عہدہ، موبائل نمبر، سرکاری رابطہ نمبر اور سرکاری ای میل ایڈریس شامل ہیں۔