ایم ڈی اے اجلاس، نقشہ اور کمرشلائزیشن کی منظوری

ایم ڈی اے اجلاس، نقشہ اور کمرشلائزیشن کی منظوری

ڈائریکٹر جنرل کی اعتراضات دور کرنے ، درخواستیں بروقت نمٹانے کی ہدایت

 ملتان (وقائع نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے )راشد ارشاد حسین کی زیر صدارت آرکیٹیکٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے افسروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نقشہ منظوری اور کمرشلائزیشن کے لیے جمع درخواستوں کی منظوری اور اعتراضات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل راشد ارشاد حسین نے کمرشلائزیشن اور نقشہ منظوری کے کیسز پر لگنے والے اعتراضات خود چیک کئے اور افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام کیسز کو مقررہ وقت کے اندر نمٹایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری اعتراضات لگانے کی روایت اب برداشت نہیں کی جائے گی اور مالک سے بر وقت رابطہ کر کے اعتراضات فوری دور کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام نقشے اور کمرشلائزیشن کی منظوری ایم ڈی اے کے قواعد و ضوابط (بائی لاز) کے مطابق دی جائے گی۔ ان لائن جمع شدہ درخواستوں میں اگر این او سی اور دیگر دستاویزات مکمل نہیں ہیں تو مالکان سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام اعتراضات تفصیل اور تاریخ کے ساتھ درج کئے جائیں تاکہ ذمہ داری اور کوتاہی کا تعین ممکن ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے کی ذمہ داری ہے کہ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں