وہاڑی ،پالتو کتوں نے معصوم بچے کو نوچ ڈالا،شدید زخمی
13 سالہ بچہ دکان پر سودا سلف لینے گیا شہزاد کے کتوں نے حملہ کردیا
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)وہاڑی کے چک نمبر 329 ای بی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پالتو کتوں نے ایک معصوم بچے کو بری طرح نوچ ڈالا۔ متاثرہ بچے کاشف، امتیاز کا 13 سالہ بیٹا ہے جو دکان سے سودا سلف لینے گیا تھا کہ شہزاد کے پالتو کتوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کتے بچے کو جسم کے مختلف حصوں پر نوچتے رہے جبکہ مالک موقع پر موجود ہونے کے باوجود تماشائی بنا رہا۔ فتح شاہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔