نیو ائیر نائٹ سے قبل وہاڑی میں شراب کی بھٹی پکڑی گئی

نیو ائیر نائٹ سے قبل وہاڑی میں شراب کی بھٹی پکڑی گئی

249 ای بی میں پولیس کا چھاپہ، 170 لٹر تیار شراب ،لاہن برآمد، ملزم گرفتار

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)نیو ائیر نائٹ سے قبل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔ چوکی انچارج تاج پورہ مہر ندیم حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 249 ای بی میں چھاپہ مار کر محمد احسان کو شراب تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے موقع سے 170 لٹر تیار شراب، 50 لٹر لاھن اور شراب کشید کرنے کا سامان قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر چوکی انچارج نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہری جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں