وہاڑی میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری

وہاڑی میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی حلف برداری

نومنتخب صدر و جنرل سیکرٹری نے عہدوں کا باضابطہ حلف اٹھا لیا

وہاڑی (خبرنگار) میں ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کی باوقار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں نومنتخب صدر حاجی غلام عباس اور جنرل سیکرٹری محمد فرحان علی نے اپنے عہدوں کا باضابطہ حلف اٹھایا۔ تقریب میں صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راؤ خلیل احمد اور سابق صدر پریس کلب وہاڑی و معروف کالم نگار مختار احمد بھٹی مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ ارشاد حسین بھٹی نے ٹریول ایجنٹس کے کردار کو ملکی معیشت، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم قرار دیا اور ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری نے اراکین کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ ایسوسی ایشن کو منظم، فعال اور مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔ انہوں نے اراکین کے مسائل کے حل، باہمی اتحاد مضبوط کرنے اور پیشہ ورانہ معیار بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں