پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی :مخدوم احمد محمود

پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی :مخدوم احمد محمود

آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی

اوچ شریف ( نمائندہ دنیا )صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے تحصیل صدر جام یعقوب جھلن کی قیادت میں پیپلز پارٹی احمد پور شرقیہ کے وفد کی ملاقات ، وفد نے مخدوم سید احمد محمود کی عیادت کی اور پارٹی امور کے حوالہ سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے ۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔ اور آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ اور بلاول بھٹو وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، صدر آصف علی زرداری کی موثر حکمت عملی سے چاروں صوبوں میں بھر پور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر جام یعقوب جھلن پارٹی کی اثاثہ ہیں ۔ تحصیل بھر میں پارٹی کو متحد رکھنے اور کارکنان کو فعال کرنے میں ان کا کلیدی کردار ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو عزت دی ہے ۔ اس موقع پر نائب صدر پیپلز پارٹی احمد پور شرقیہ لشکر علی بھٹو اور ملک عبد الحنان اختر بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں