500ساشے ممنوعہ گٹکا، 15کلو ایکسپائری فوڈ آئٹمز تلف

500ساشے ممنوعہ گٹکا، 15کلو ایکسپائری فوڈ آئٹمز تلف

4فوڈ پوائنٹس کو 20، 20ہزار جرمانہ،145فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس

وہاڑی،ملتان (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زائدالمعیاد اور ممنوعہ اشیاء بیچنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ، وہاڑی میں فوڈ اتھارٹی کی ڈرنک کارنرز اور کریانہ سٹورز کی انسپکشن، 500 ساشے ممنوعہ گٹکا، 15 کلو ایکسپائری فوڈ آئٹمز تلف، 4 فوڈ پوائنٹس کو20، 20 ہزار روپے کے جرمانے ، لودھراں میں گزشتہ ہفتے کے دوران 380 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، 145 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری، خلاف ورزیوں پر 34 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائدکئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ دروٹہ، سبزی منڈی اور قائد اعظم روڈ میلسی میں کریانہ سٹورز اور ڈرنک کارنرز کو چیک کیا گیا۔ممنوعہ گٹکا اور ایکسپائری مشروبات کی موجودگی پر 2 ڈرنک کارنرز کو جرمانے کیے گئے ۔ ممنوعہ چائنہ نمک اور ایکسپائری کنفیکشنری آئٹمز کی موجودگی پر 2 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے ۔ اسی طرح لودھراں میں گزشتہ ہفتے میں سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے ، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانے کیے گئے ۔ حشرات کی بھرمار، خوراک پر مکمل لیبلنگ نہ ہونے اور سٹوریج کنڈیشن بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 145 فوڈ بزنس مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں