کبیروالا،سکول کے سامنے بجلی کا بوسیدہ کھمبا خطرہ بن گیا
گرنے کا خدشہ، طلبہ کی جان خطرے میں، واپڈا سے فوری نوٹس کا مطالبہ
چوپڑہٹہ،جودھ پور (نمائندہ دنیا )کبیروالا میں مقامی سکول کے مین گیٹ کے بالکل سامنے بجلی کا کھمبا انتہائی بوسیدہ ہو گیا،گرنے کا اندیشہ،جانی نقصان ہونے کا خدشہ،طلبہ کی جان خطرے میں پڑ گئی،واپڈا افسران نوٹس لیں،عوامی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق کبیروالا اندرون مخدوم پور روڈ پرمقامی سکول کے بالکل سامنے مین گیٹ کے باہر بجلی کا کھمبا نیچے سے انتہائی بوسیدہ ہو گیا ہے ،بوسیدہ کھمبا کسی بھی وقت گر سکتا ہے جس سے جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ،طلبہ کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے ،سکول کے طلبہ پر کسی بھی وقت کھمبا گر سکتا ہے ،سکول سٹاف نے واپڈا ملازمین کو اطلاع بھی دی ہوئی تھی واپڈا ملازمین نے نیا کھمبا بھی دیا لیکن ایک ماہ نیا کھمبا گیٹ کے سامنے پڑا رہا لیکن نصب نہ ہو سکا ،عوامی و سماجی حلقوں نے واپڈا افسران کبیروالا کو اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نیا کھمبا سکول کے باہر نصب کیا جائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان نہ ہو۔