ایس پی صدر کی تھانہ مخدوم رشید میں کھلی کچہری

ایس پی صدر کی تھانہ مخدوم رشید میں کھلی کچہری

ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈاکٹر خدیجہ عمر کی سربراہی میں تھانہ مخدوم رشید میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔

ایس ڈی پی او سرکل مخدوم رشید مہر ناصر، تمام ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کھلی کچہری کے دوران ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے پولیس افسروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے  اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں