قیام امن، عدل وانصاف کی فراہم کیلئے وکلاء کا کردار اہم، اسماعیل کھاڑک
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی عباد ت ہے قیام امن اور عدل و انصاف کی فراہمی کے لیے وکلائبرادری کابنیادی کردار ہے۔۔۔
، امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے اورکرائم کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ پولیس اور وکلائکا بنیادی رول ہے ، وکلائاور پولیس بہترین ورکنگ ریلیشن شپ سے مظلوموں کو بروقت انصاف دلا سکتے ہیں۔یہ بات انہو ں نے نومنتخب ڈسٹرکٹ بار صدر ڈسٹرکٹ بارمہرمحمد رفیق ملانہ ایڈ ووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بارغلام مصطفی پہوڑ ایڈووکیٹ کی قیادت میں نومنتخب عہدداروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔