خانیوال :نظرانداز پارکوں کی بحالی کے لیے مہم کا آغاز

خانیوال :نظرانداز پارکوں کی بحالی کے لیے مہم کا آغاز

ڈی سی کے سجاوٹ اور بحالی کے کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خانیوال میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کے قیام کے بعد شہر کے طویل عرصے سے نظرانداز پارکوں کی بحالی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر و منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے ملیحہ رشید نے طارق آباد اور پپلز کالونی کے تین نظرانداز پارکوں کا اچانک دورہ کیا اور پارکوں کی بیوٹیفکیشن، صفائی اور بحالی کے لیے جامع پلان طلب کر لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ اور ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس زین علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران پارکوں کی سجاوٹ اور بحالی کے کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹی گیٹ اور جی ٹی روڈ پر گرین بیلٹس کی بیوٹیفکیشن کا بھی جائزہ لیا۔ ملیحہ رشید نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کے قیام سے پارکوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور موجودہ پودوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں