بستی شیخاں کے مکینوں کا بے دخلی کے خلاف احتجاج

بستی شیخاں کے مکینوں کا  بے دخلی کے خلاف احتجاج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تونسہ بیراج کے قریب قدیمی آبادی بستی شیخاں کے مکینوں نے انتظامیہ کی جانب سے گھروں کو خالی کرانے کے اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے پرامن، طویل قانونی و آئینی جدوجہد کا فیصلہ کر لیا ہے ۔۔

 بستی شیخاں کے رہائشیوں نے کثیر تعداد میں اکٹھ ہو کر متفقہ طور پر اعلان کیا کہ وہ عدالتوں اور آئینی فورمز کے ذریعے اپنے گھروں اور آبادی کا تحفظ کریں گے ۔مکینوں کا مؤقف ہے کہ بستی شیخاں 1958 میں تونسہ بیراج کی تعمیر کے وقت سے دریائے سندھ کی قدیمی کمیونٹی کے طور پر قائم ہے اور یہ علاقہ ان کے آباواجداد کی نشانی ہے جسے کسی صورت چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ بستی میں 1500 سے زائد خاندان آباد ہیں جبکہ مجموعی آبادی 15 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ، ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں