لودھراں کی تعمیر و ترقی ، چار تنظیموں میں ایم او یوسائن

لودھراں کی تعمیر و ترقی ، چار تنظیموں میں ایم او یوسائن

بار، تاجر، پریس کلب اور غلہ منڈی نے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کر لیا

لودھراں (سٹی رپورٹر) ضلع لودھراں کی تعمیر و ترقی اور شہری مسائل کے حل کے لیے چار بڑی تنظیموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، مرکزی انجمن تاجران، لودھراں پریس کلب رجسٹرڈ اور آڑھتیان غلہ منڈی لودھراں رجسٹرڈ کے صدور نے مشترکہ طور پر ایم او یو پر دستخط کیے ۔تفصیلات کے مطابق لودھراں کی چاروں تنظیموں نے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ’’لودھراں کی آواز‘‘ کے تحت مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کا مقصد شہر کی تعمیر و ترقی کو فروغ دینا اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے ۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار میں منعقدہ تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ بار سردار کامران خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری شہباز بھٹی ایڈووکیٹ، صدر مرکزی انجمن تاجران ملک اصغر ارائیں اور جنرل سیکرٹری طاہر جاوید بھٹی، صدر لودھراں پریس کلب رجسٹرڈ مقصود احمد بٹ اور جنرل سیکرٹری رانا شاکر محمود، صدر آڑھتیان غلہ منڈی جام محمد اظہر اور جنرل سیکرٹری افضل چن نے ایم او یو پر دستخط کیے ۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اگر کسی بھی تنظیم کو کوئی مسئلہ درپیش ہوا تو باہمی مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں