ٹریفک حادثے میں 55سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا
موٹرسائیکل سلپ ہونے سے عابدحسین زخمی ، کوسٹر نے کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ مظفرآباد کے علاقے شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 سالہ عابد حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی اطلاع کے مطابق عابد حسین موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ اچانک سامنے بچہ آنے سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل سے گر گیا۔پیچھے سے آنے والی کوسٹر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔ موقع پر موجود ہجوم نے ڈرائیور کو قابو میں کر لیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور عوام کے ہاتھوں پکڑے گئے ڈرائیور امتیاز حسین کو تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔