مظفرگڑھ :معذور افراد کو امدادی سامان تقسیم کیا گیا
سوشل ویلفیئر اور ایکشن فار ہیومینٹی نے ویل چیئرز اور دوسرا سامان فراہم کیا
مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر) ایکشن فار ہیومینٹی این جی اوز کے تعاون سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں سپیشل پرسنز کیلئے ویل چیئرز، کرچیئز، وائٹ کین سٹک اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ اس پروگرام میں چوہدری اظہر یوسف ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ، میاں عامر بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ اور ایکشن فار ہیومینٹی این جی اوز کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے ۔ تقسیم شدہ سامان سے مستفید ہونیوالے معذور افراد نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور این جی او کی خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔