سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک ‘1 اہلکار زخمی

سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک ‘1 اہلکار زخمی

فائرنگ میں پولیس اہلکار زخمی، دو ملزم فرار،گرفتاری کیلئے چھاپے جاری

ملتان (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی پولیس کا سوہنی دھرتی کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ سی سی ڈی کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزموں نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت شہر بہادر عرف نانو کے نام سے ہوئی ہے ، جو پولیس ریکارڈ کے مطابق 200سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب اور ریکارڈ یافتہ تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کسٹم آفیسر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمے میں بھی ملوث تھا۔مقابلے کے دوران دو فائر کانسٹیبل افتخار کے سینے پر لگے تاہم بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے باعث وہ محفوظ رہا۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ہلاک ملزم کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں