ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، جرمانے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سلطان چودھری کے ویژن اور زونل کمانڈر ڈی آئی جی شاہد جاوید کی۔۔۔
ہدایت پر نیشنل ہائی وے این فائیو پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔سیکٹر کمانڈر ایس پی غلام قادر سندھو کی نگرانی اور بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی راؤ محمد اقبال کی سپروائزن میں ان گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے جو مسلسل سیکنڈ لین کا غلط استعمال کر کے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔