کہروڑ پکا ہسپتال میں گردوں کی صفائی کیلئے سیکنڈ شفٹ شروع کرنیکا فیصلہ

کہروڑ پکا ہسپتال میں گردوں کی صفائی  کیلئے سیکنڈ شفٹ شروع کرنیکا فیصلہ

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )مریضوں کا بڑھتا دباؤ،تحصیل ہسپتال میں گردوں کی صفائی کیلئے سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کیلئے ۔۔۔

مخیر حضرات کو رابطے میں لانے کے لیے مشاورت۔کہروڑپکا پریس کلب کہروڑپکا کے عہدیداروں نے تحصیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم سے ملاقات کی ، اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے ڈائلیسز یونٹ کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہا ۔ڈاکٹر احمد خادم نے بتایا کہ روزانہ 10 سے 12 ڈائیلاسز پانچ مشینوں کی مدد سے کیے جا رہے ہیں، مریضوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں