لیز لیولرپروگرام کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کا اعلان
کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو ہر یونٹ پر 6 لاکھ روپے دئیے جائینگے
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) وہاڑی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام لیز لیولر 2025-26 کے تحت کاشتکاروں اور سروس پرووائیڈرز کو ہر یونٹ پر 6 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔خواہشمند کاشتکار اور سروس پرووائیڈرز 26 جنوری 2026 بروز سوموار شام 4 بجے تک اپنی درخواستیں لازمی جمع کرائیں۔ درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اصلاح آبپاشی کے دفاتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ مکمل درخواستیں، تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ، متعلقہ دفتر میں 26 جنوری تک جمع کرانی ہوں گی۔ اتوار کے روز بھی دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ تمام خواہشمند کاشتکار اور سروس پرووائیڈرز شام 4 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں۔یہ پروگرام کسانوں کی سہولت اور آبپاشی کے جدید نظام کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور وسائل کے بہتر استعمال کے مواقع فراہم ہوں گے ۔