ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

 ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

23لاکھ کی موٹرسائیکلیں ،نقدی ودیگر ساما اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا

وہاڑی،بورے والا (خبر نگار، نمائندہ خصوصی، نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 23لاکھ سے زائدمالیت کی موٹر سائیکلیں، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا،سامان اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پرتھانہ سٹی پولیس بورے والا نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ۔ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کے مطابق گرفتار ہونے والے گینگ کا سرغنہ شہباز عرف لیری ہے جبکہ دیگر ملزموں میں قمر زمان، بلال اور آصف شامل ہیں۔ پولیس نے ملزموں کے قبضے سے 23 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 9 موٹر سائیکل، موبائل فونز، زیورات اور نقدی شامل ہے ۔ڈی ایس پی کے مطابق برآمد کیا گیا مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں