بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ،ٹرانسفارمرز،میٹرز منقطع،لاکھوں روپے وصول

بجلی چوروں  کے گرد گھیرا تنگ،ٹرانسفارمرز،میٹرز منقطع،لاکھوں روپے وصول

راجن پور آفس میں اہلکاروں پر حملہ آور ہونے والا زیر حراست، 30لاکھ کی نادہندگی پر 12کنکشن کاٹ دیئے ، 8زرعی ٹیوب ویلوں سے 72لاکھ روپے وصول کرلئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)احمد حسن شہید لودہراں /وسندے والی خانگڑھ /راجن پور/صادق آبادکے علاقوں میں ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل فورسز نے بجلی چوروں /نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔راجن پور آفس میں اہلکاروں پر حملہ آور ہونے والا بجلی چور گرفتار۔ نادہندگان سے 73لاکھ روپے سے زائد واجب الادا رقم وصول ۔ متعدد نادہندگان کے ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتارلئے ۔ احمد حسن شہید سب ڈویژن دھنوٹ کے علاقوں گرین سٹی خانیوال روڈ، بستی قسائی والا، بستی نصیر والا، بستی شورکوٹ، بستی بنگلہ، میانی موضع بھنڈا اور بستی جھوک اللہ یار میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا ۔ رینجرز اور پولیس فورسز نے 30لاکھ46ہزارروپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 12 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے 8 ٹرانسفار مرز اور4میٹرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے جبکہ آپریشن کے دوران جمپرز بھی کاٹ دئیے گئے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل مظفرگڑھ ساجد حسین اور رینجرز کمانڈرز کی نگرانی میں وسندے والی سب ڈویژن کے ٹف ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔آپریشن کے دوران ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل رینجرز فورس اور پولیس نے میپکو ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں صارفین کو ڈائریکٹ کنڈی سسٹم، میٹر ٹیمپرنگ اور بوگس میٹرز کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ محمد جمیل کو ماضی میں بھی بجلی چوری کے ایک مقدمے میں ایس ڈی او (آپریشن) راجن پور کی جانب سے گرفتار کیا جا چکا تھا۔ احمد پور لمہ، جمال دین والی اور سٹی سب ڈویژنوں کے علاقوں میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیاگیا۔کوٹ فقیرا، موضع قادر پوراور احمد پور لمہ سمیت مختلف علاقوں میں 8نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں سمیت متعدد ڈیفالٹرز سے 72لاکھ72 ہزار روپے واجبات /بقایاجات وصول کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں