ن لیگ نے ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا : نذیر احمد آ رائیں

ن لیگ نے ملک کی عزت اور وقار  میں اضافہ کیا : نذیر احمد آ رائیں

گگو منڈی (نامہ نگار) سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آ رائیں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی بہترین پالیسیوں سے ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اب فخر سے اپنے پاکستانی ہونے کا تعارف کرواتے ہیں۔ چوہدری نذیر احمد آ رائیں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایٹمی دھماکے کے ذریعے پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت بنایا، جس سے بھارت کو پاکستان کی عسکری طاقت کا اندازہ ہوا۔ ان کے بقول حکومت کا ٹنیور ختم ہونے سے قبل پاکستان ایک مضبوط ملک کے طور پر اسلامی اور دوست ممالک کی قیادت کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں