محکمہ انڈسٹریز کے 2 افسر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ملتان سید علی حسن گیلانی نے کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز کے گریڈ 17 کے آفیسر رانا محمد سلیم انسپکٹر اور۔۔۔
ہیڈ کلرک ممتاز حسین کو ایک شہری کو سرٹیفکیٹ دینے کے عوض ایک لاکھ پچیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزموں کے قبضے سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔