مضر صحت گوشت سپلائی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

 مضر صحت گوشت سپلائی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اڈہ پل مسافر پر گاڑی سے ایک من بدبودار گوشت برآمد کیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے پٹرولنگ پولیس کے ہمراہ اڈہ پل مسافر کے مقام پر ایک گاڑی کو روکا جو سپلائی کے لئے گوشت لے جا رہی تھی۔چیکنگ کے دوران ایک من سے زائد بدبودار اور باسی گوشت برآمد ہوا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق یہ گوشت انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری گوشت تلف کیا اور سپلائر کو گرفتار کر کے گاڑی پولیس کے حوالے کر دی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں