ملتان میں سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا پیکیج منظورکر لیا گیا

ملتان میں سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا پیکیج منظورکر لیا گیا

وہاڑی چوک روڈ کی بحالی کیلئے 23کروڑ 73لاکھ روپے کی منظور ی دی گئی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شہری تزئین و آرائش ویژن کے تحت ملتان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا بڑا پیکیج منظور کر لیا گیا ہے ، جس کے تحت شہر کی 13 اہم سڑکوں کو مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا۔ ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا اور شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

منصوبے کے مطابق مخدوم رشید روڈ ریلوے پھاٹک تا وہاڑی چوک کی بحالی 23 کروڑ 73 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظور کی گئی ہے ۔ وہاڑی روڈ سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم،سٹریٹ محلہ خواجہ غریب نواز تک سڑک کی مرمت 2 کروڑ 6 لاکھ 50 ہزار روپے کی لاگت سے کی جائے گی۔ کچی آبادی ممتاز آباد کی میٹلڈ سڑک کی بحالی کے لئے 2 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔ٹی چوک تا سیٹلائٹ ٹاؤن نیو شالیمار کالونی سڑک کی بحالی 3 کروڑ 37 لاکھ روپے جبکہ سیال ہوٹل تا حسنین چوک بذریعہ غازی آباد چوک شاہ بدر روڈ کی بحالی 3 کروڑ 73 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے منظور کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں