پولیس پر فائرنگ، چار ملزموں کے خلاف مقدمات

پولیس پر فائرنگ، چار ملزموں  کے خلاف مقدمات

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے اور ساتھیوں کو زخمی کرنے کے الزام میں چار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بی زیڈ پولیس نے دوران گشت مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے تعاقب کیا، اور کچھ فاصلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ زخمی اور فرار ملزموں کی شناخت قیصر اور فہیم کے ناموں سے ہوئی۔اسی دوران راجہ رام پولیس نے موٹرسائیکل رکشہ میں سوار مشکوک افراد کو دیکھا، جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کیا تو ایک ملزم رمضان زخمی حالت میں ملا، جبکہ اس کا ساتھی احسن فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں