منشیات فروشی پر پولیس کی کارروائی، چھ افراد گرفتار

 منشیات فروشی پر پولیس کی  کارروائی، چھ افراد گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔

 کارروائیوں کے دوران شراب اور چرس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق قطب پور پولیس نے ملزم وقاص سے 20 لٹر شراب برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ بی زیڈ پولیس نے دو الگ کارروائیوں میں ملزم یونس سے 20 لٹر جبکہ ملزم دلشاد سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔صدر پولیس نے ملزم جاوید سے 10 لٹر شراب قبضے میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی۔ سیتل ماڑی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم طلحہ سے 10 لٹر شراب جبکہ ملزمہ رخسانہ سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں