بوگس چیک اور امانت میں خیانت کے متعدد واقعات رپورٹ

 بوگس چیک اور امانت میں  خیانت کے متعدد واقعات رپورٹ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق بی زیڈ پولیس کو تراب نے بتایا کہ ملزم آفاق نے ادھار کی مد میں 16 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد 13 لاکھ کا چیک دیا، جو مقررہ وقت پر ڈس آنر ہو گیا۔ اسی دوران کینٹ پولیس کو سرفراز نے بتایا کہ ملزم احسان اللہ نے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض بوگس چیک جاری کیا۔مزید برآں بی زیڈ پولیس کو سلمان نے بتایا کہ ملزم عامر نے کار بطور امانت وصول کی، لیکن اسے خوردبرد کر دیا۔ دولت گیٹ پولیس کو عرفان شریف نے اطلاع دی کہ ملزم ثاقب، ساجد، اشرف اور اصغر نے پلاٹ کی مد میں 4 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد خیانت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں