واسا کی غفلت ، مرکزی سپلائی لائن پھٹنے سے صاف پانی کا ضیاع

واسا کی غفلت ، مرکزی سپلائی لائن پھٹنے سے صاف پانی کا ضیاع

رحیم آباد کے مکینوں کا احتجاج، پانی کی پرانی پائپ لائن کی فوری مرمت کا مطالبہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) محلہ رحیم آباد، دفتر سید غفور علی شاہ کے قریب واٹر سپلائی کی مرکزی لائن کافی عرصے سے پھٹی ہوئی ہے ، جس کے باعث قیمتی صاف پینے کا پانی مسلسل ضائع ہو رہا ہے ۔ اہلِ علاقہ نے بتایا کہ اس سنگین مسئلے کی متعدد بار واسا حکام کو شکایات درج کروائی گئیں، تاہم ہر بار فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر معاملے کو نظر انداز کر دیا گیا۔واسا کی مسلسل غفلت اور عدم توجہی کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ ایک طرف حکومت عوام کو پانی کی بچت کا درس دیتی ہے ، جبکہ دوسری جانب اداروں کی لاپرواہی سے روزانہ ہزاروں گیلن صاف پانی ضائع ہو رہا ہے ۔احتجاج کرنے والوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور پرانی و بوسیدہ لائن کی جگہ نیا پائپ ڈلوایا جائے تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے اور علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو۔ اہلِ علاقہ نے خبردار کیا کہ اگر جلد مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں